Berlin برلن

برلن
Berlin

خوبصورت اور قدیم و جدید عمارتوں پر مشتمل برلن وفاقی جمہوریہ جرمنی کا دارالحکومت اور اس کی 16 ریاستوں میں سے ایک ہے۔ یہ شمال مشرقی جرمنی میں برلن-برینڈنبرگ شہری خطے میں واقع ہے۔ 34 لاکھ کی آبادی کے ساتھ یہ ملک کا سب سے بڑا اور یورپی اتحاد کا دوسرا سب سے زیادہ آبادی کاحامل شہر ہے۔
برلن یورپی سیاست، ثقافت اور سائنس کے اہم ترین مراکز میں سے ایک ہے۔ شہر بین البراعظمی نقل و حمل کا مرکز ہے اور کئی مایہ ناز جامعات، کھیلوں کی تقاریب، سازندوں اور عجائب گھروں کا گھر ہے۔ اس کی معیشت شعبہ خدمات پر انحصار کرتی ہے۔
برلن اپنے میلوں، م
Berlin-brandenburg-gate.jpg
عاصر طرز تعمیر، شبانہ زندگی اور جدید فنون کے باعث بین الاقوامی شہر رکھتا ہے۔ ایک اہم سیاحتی مقام اور 180 سے زائد اقوام سے تعلق رکھنے والے افراد کے گھر کی حیثیت سے ان کی توجہ کامرکز ہے۔
یہ شہر 1936ء میں اولمپکس اور 2006ء میں فیفا ورلڈ کپ کے حتمی مقابلے کا میزبان بھی رہا ہے۔